: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،6 ستمبر(ایجنسی) جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے سے واپس آئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا. ایک گھنٹے تک جاری رہے اس اجلاس میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو ریاست کی زمینی صورتحال کے بارے میں معلومات دی.
یہ معلومات چار اور پانچ ستمبر کے لئے سرینگر اور جموں گئے کل جماعتی وفد کی جانب سے کئے گئے جائزوں پر مبنی
تھيس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، آئی بی چیف اور وزارت داخلہ کے ٹاپ افسران بھی شامل ہوئے.
سنگھ نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کو کل جماعتی وفد کی جموں و کشمیر کے سفر کے بارے میں معلومات دی اور انہیں ریاست کی صورت حال سے آگاہ کیا. وزیر اعظم ویت نام اور چین کے دورے کے بعد کل رات دارالحکومت واپس آئے ہیں. وزیر داخلہ بھی جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد کل شام ہی واپس آئے ہیں.